آزاد کشمیر پاکستان کی شہ رگ، دونوں لازم و ملزوم ہیں، صدر ڈاکٹر محمد نجیب خان

مظفرآباد (جانو ڈاٹ پی کے)صدر آزاد کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان نے کہا ہے کہ آزاد حکومتِ ریاست جموں و کشمیر کا قیام 24 اکتوبر 1947 کو اسلاف کی عظیم قربانیوں اور طویل جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ آزاد کشمیر کے 79ویں یومِ تاسیس کے موقع پر مظفرآباد میں منعقدہ پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس دن کو کشمیری عوام کی تاریخ کا اہم سنگِ میل قرار دیا۔

صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور دونوں ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔ انہوں نے تحریکِ آزادی کشمیر کے لیے حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کو سراہتے ہوئے اسے اہم قرار دیا۔

ڈاکٹر محمد نجیب خان نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی ثابت قدمی، جدوجہد اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام اپنے حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے طویل عرصے سے جدوجہد کر رہے ہیں۔انہوں نے عالمی برادری اور اقوامِ متحدہ پر زور دیا کہ وہ اپنی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت دلانے کے لیے مؤثر کردار ادا کریں۔صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ قومی اتحاد، یکجہتی اور مضبوط ادارے خوشحال اور مستحکم ریاست کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے ریاست کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے تمام طبقات پر زور دیا کہ وہ متحد ہو کر اپنا کردار ادا کریں۔

مزید خبریں

Back to top button