ٹھٹھہ:دھابیجی کے قریب پیٹرول پمپ سے بغیر پیسے دئیے پٹرول بھروا کر گاڑی فرار

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن )ٹھٹھہ کے صنعتی علاقے دھابیجی شھر کے قریب رینجرز چیک پوسٹ دھابیجی سے کچھ قدم آگے واقع اٹک پیٹرول پمپ پر سلور رنگ کی ہونڈا سوک کار پیٹرول کی ٹینکی فل کرا کر بغیر رقم ادا کیے فرار ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے واقعے کی ویڈیو میں گاڑی کو پیٹرول بھروانے کے بعد بغیر پیسے ادا کیے فرار ہوتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ پیٹرول پمپ انتظامیہ کے مطابق واقعے کے بارے میں تھانہ دھابیجی میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔

پیٹرول پمپ کے مالکان نے پولیس اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لے کر گاڑی اور اس میں سوار شخص کا پتہ لگا کر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

مزید خبریں

Back to top button