پاکستان چیمپئنز ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز سے باہر،پی سی بی نے این او سی روک لیا

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان چیمپئنز نے تصدیق کی ہے کہ ٹیم جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں شرکت نہیں کر سکے گی۔
پاکستان چیمپئنز کے مالک کامل خان کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیم کو مطلوبہ این او سی جاری نہ کرنے کا اپنا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔کامل خان نے بتایا کہ انہوں نے باضابطہ طور پر پی سی بی سے فیصلے پر نظرِثانی کی درخواست کی تھی اور ٹیم کی شرکت کے حوالے سے ہونے والی بات چیت میں بھی مسلسل مصروف رہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان چیمپئنز پی سی بی کے اختیار اور اس کے فیصلے کا احترام کرتی ہے، تاہم اس بات پر افسوس ہے کہ کھلاڑیوں کو کرکٹ کے عظیم لیجنڈز پر مشتمل عالمی ایونٹ میں پاکستان چیمپئنز کی نمائندگی کرنے کا موقع نہیں مل سکے گا۔کامل خان نے کھلاڑیوں اور مداحوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس معاملے میں صبر، سمجھ بوجھ اور مسلسل حمایت کا مظاہرہ کیا۔



