ایشین گیمز کے فاتح اسکواش ہیروز وطن واپس،اسلام آبادایئرپورٹ پرشانداراستقبال

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) ایشین گیمز ایچی ناگویا 2026 میں ایک سلور اور دو کانسی کے تمغے جیتنے والی پاکستان کی اسکواش ٹیم وطن واپس پہنچ گئی، جہاں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قومی ہیروز کا شاندار استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر اسکواش کے شائقین، کھلاڑیوں کے اہل خانہ، مداحوں اور کھیلوں سے وابستہ حکام کی بڑی تعداد ایئرپورٹ پر موجود تھی۔ قومی کھلاڑیوں کی آمد پر تالیوں، نعروں اور قومی جذبات کے ساتھ ان کا استقبال کیا گیا جبکہ مداحوں نے ایشین گیمز میں ٹیم کی عمدہ کارکردگی پر خوشی اور فخر کا اظہار کیا۔

پاکستان اسکواش فیڈریشن نے قومی ٹیم کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پہنچنے والے شائقین، اہل خانہ، حکام اور اسکواش سے محبت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ایشین گیمز میں قومی اسکواش ٹیم کی کامیابی پاکستان میں اسکواش کے فروغ کو مزید تقویت دے گی اور نئی نسل کے کھلاڑیوں کو اس کھیل کی جانب راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

مزید خبریں

Back to top button