پتنگ بازی پر پابندی بے اثر، لاہور میں ڈور پھرنے سے شہری کا گلا زخمی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پتنگ کی تیز دھار ڈور نے ایک اور شہری کو زخمی کردیا، مغلپورہ فلائی اوور پر موٹر سائیکل سوار شہری کے گلے پر ڈور پھرنے سے گہرا زخم ہوگیا۔
پتنگ بازی پر پابندی کے باوجود لاہور میں خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اتوار کے روز بھی شہر کے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی کی اطلاعات سامنے آئیں۔
مغلپورہ فلائی اوور پر موٹر سائیکل سوار شہری پتنگ کی ڈور کی زد میں آگیا، جس کے نتیجے میں ڈور اس کے گلے پر پھر گئی اور اسے گہرا زخم آیا۔
واقعے کے بعد شہریوں نے پتنگ بازی پر عائد پابندی پر مؤثر عملدرآمد اور خطرناک ڈور استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔



