دولت پور میں قیامت خیز حادثہ، ایک ہی خاندان کے6افراد زندگی کی بازی ہار گئے

نوابشاہ(جانوڈاٹ پی کے)دولت پور کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ دولت پور کی قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار آئل ٹینکر نے کار کو ٹکر مار دی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ کار میں سوار 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے رورل ہیلتھ سینٹر شاہپور جہانیاں منتقل کیا گیا، جہاں ایک شدید زخمی دوران علاج جانبر نہ ہوسکا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 3 مرد، ایک خاتون اور 2 بچے شامل ہیں، جبکہ 2 زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ضلع جیکب آباد سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button