پاکستان کرکٹ میں بڑا فیصلہ، شان ٹیٹ کی دوبارہ انٹری، بولنگ کنسلٹنٹ بنانے کی تیاری

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ کو قومی ٹیم کا بولنگ کنسلٹنٹ مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی اور شان ٹیٹ کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں اور وہ آئندہ 24 گھنٹوں میں آسٹریلیا سے پاکستان روانہ ہوں گے۔ پاکستان پہنچنے کے بعد شان ٹیٹ پی سی بی حکام اور قومی ٹیم مینجمنٹ سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے بعد شان ٹیٹ کی تقرری کا باقاعدہ عمل مکمل کیا جائے گا، جبکہ معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد وہ بولنگ کنسلٹنٹ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

شان ٹیٹ اس سے قبل بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ رہ چکے ہیں، جبکہ حالیہ اطلاعات کے مطابق پی سی بی نے مستقل کوچنگ کے بجائے انہیں کنسلٹنٹ کے طور پر شامل کرنے پر بات چیت کی تھی۔

مزید خبریں

Back to top button