کچلاک یارڈ میں جناح پیپلز ٹرین کا انجن پٹڑی سے اتر گیا، فش پلیٹ چوری کا شبہ

کوئٹہ (جانو ڈاٹ پی کے) کچلاک یارڈ میں شنٹنگ کے دوران جناح پیپلز ٹرین کا انجن پٹڑی سے اتر گیا، ریلوے حکام کے مطابق انجن نمبر 5120 لائن نمبر 3 پر پٹڑی سے اترا۔ریلوے حکام کے مطابق واقعے کے بعد متبادل انجن نمبر 5126 فراہم کیا گیا، جس کے ذریعے جناح پیپلز ٹرین کو کچلاک سے سریاب روانہ کردیا گیا۔حکام کے مطابق ٹرین صبح 10 بج کر 15 منٹ پر کچلاک سے روانہ ہوئی اور 11 بج کر 30 منٹ پر سریاب پہنچ گئی، جبکہ ٹرین سروس معمول کے مطابق بحال ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق انجن کے پٹڑی سے اترنے کی ممکنہ وجہ فش پلیٹ کی چوری بتائی جارہی ہے، تاہم واقعے کی اصل وجہ اور دیگر حقائق جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔حکام کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی واقعے کی حتمی وجہ سامنے آسکے گی۔

مزید خبریں

Back to top button