70کی عمر میں50کی نظر آنے پر بشریٰ انصاری خوش،اپنی جسمانی ساخت کارازبھی بتادیا

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی عمر کے حوالے سے کھل کر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 70 برس کی ہوچکی ہیں اور انہیں اپنی عمر بتانے میں کوئی عار محسوس نہیں ہوتی۔ایک حالیہ تقریب میں عمر چھپانے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے کہا کہ وہ فخر کے ساتھ بتاتی ہیں کہ زندگی کی 70 بہاریں دیکھ چکی ہیں اور انہوں نے کبھی اپنی عمر چھپانے کی کوشش نہیں کی۔اداکارہ نے ایک دلچسپ واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک مرتبہ کسی نے ان سے سوال کیا کہ وہ اپنی عمر کیوں بتا دیتی ہیں؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ ’’میری کون سی فلمیں چل رہی ہیں کہ میں اپنی عمر چھپاتی پھروں۔‘‘بشریٰ انصاری نے کہا کہ وہ خود کہتی ہیں کہ ’’ہوگئی میں 70 برس کی، لگ نہیں رہی تو یہ اچھی بات ہے، اگر آپ 70 کے ہوتے ہوئے 50 کے لگ رہے ہیں تو یہ تو اچھی بات ہے۔‘‘سینئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ کم وزن کے ساتھ زندگی گزاری ہے۔ چونکہ ان کا تعلق پنجاب سے تھا، اس لیے لوگ انہیں اکثر پتلی اور کمزور کہتے تھے، تاہم اب انہیں اپنی اسی جسمانی ساخت کا فائدہ محسوس ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button