اداکارہ نوال پرویز ملک نے نکاح کرلیا، زندگی کے نئے سفر کا آغاز

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ نوال پرویز ملک نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرتے ہوئے نکاح کرلیا۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی نکاح کی سادہ اور پروقار تقریب کی تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو خوشخبری سنائی۔ تقریب میں ان کے شریکِ حیات رضا بھی موجود تھے، جنہوں نے آف وائٹ کُرتے کے ساتھ کڑھائی والی ویسٹ کوٹ پہن رکھی تھی۔
نکاح کے موقع پر نوال پرویز ملک نے سلور اور ہلکے سنہری رنگ کا بھاری کڑھائی والا عروسی لباس زیب تن کیا۔ تقریب میں خاندان کے قریبی افراد اور دوستوں نے شرکت کی۔
اداکارہ کی جانب سے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے انہیں زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔



