سہیل آفریدی کی قیادت میں لانگ مارچ شروع، گنڈی چوک سے قافلہ روانہ

لکی مروت (جانو ڈاٹ پی کے) خیبرپختونخوا میں سیاسی کشیدگی کے دوران وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ گنڈی چوک لکی مروت سے شروع ہوگیا۔جنید اکبر سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنما اور مختلف اضلاع سے آنے والے قافلے بھی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے ہمراہ لانگ مارچ میں شریک ہیں۔سہیل آفریدی کے اعلان کے مطابق لانگ مارچ کا قافلہ مختلف اضلاع سے ہوتا ہوا 8 اکتوبر کو خیر آباد پہنچے گا، جہاں خیبرپختونخوا بھر سے آنے والے کارکنان اور قافلے جمع ہوں گے۔وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ 8 اکتوبر کو خیر آباد پہنچنے کے بعد لانگ مارچ کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button