راکھی ساونت کا صبا قمر کو دبئی میں سرپرائز، گلدستے کے بعد قیمتی تحفہ بھی دے دیا

دبئی (جانو ڈاٹ پی کے) بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے دبئی میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر کو خوبصورت گلدستہ اور دلکش انگوٹھی تحفے میں دے کر خوشگوار سرپرائز دے دیا۔
صبا قمر نے انسٹاگرام پر ملاقات کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی، جس میں راکھی ساونت کو ہانیہ عامر کے گانے پر ڈانس کرتے ہوئے صبا قمر کی جانب آتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں راکھی ساونت صبا قمر کو گلدستہ پیش کرتی ہیں اور اس کے بعد بھی رقص جاری رکھتی ہیں، جس پر صبا قمر بھی ان کے ساتھ شامل ہوجاتی ہیں۔ دونوں اداکاراؤں نے بے تکلف اور خوشگوار انداز میں اس ملاقات کے لمحات سے لطف اٹھایا۔راکھی ساونت نے صبا قمر کو ایک خوبصورت انگوٹھی بھی تحفے میں دی، جس کی تصویر صبا قمر نے پھولوں کے ساتھ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی۔صبا قمر نے راکھی ساونت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خوبصورت پھولوں اور دلکش انگوٹھی کے لیے بہت شکریہ، ان کی محبت اور خلوص ان کے لیے بہت معنی رکھتے ہیں۔دونوں اداکاراؤں کی دبئی میں ہونے والی یہ ملاقات سوشل میڈیا پر بھی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔



