حوثیوں کا ریاض اور خریص میں آرامکو تنصیبات پر میزائل و ڈرون حملوں کا دعویٰ

ریاض(جانوڈاٹ پی کے)یمن کے حوثیوں نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض اور خریص کے علاقے میں سعودی تیل کمپنی آرامکو کی تنصیبات پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
حوثیوں کے مطابق حملوں میں آرامکو کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد مقامات پر بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی۔
حوثیوں کی جانب سے حملوں کے دعوے کے بعد خطے میں سکیورٹی صورتحال ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہے، تاہم حملوں سے ہونے والے نقصان اور آگ کی شدت کے حوالے سے آزاد ذرائع سے فوری طور پر تصدیق سامنے نہیں آئی۔



