متحدہ عرب امارات میں برسوں سے قید متعدد ایرانی شہری رہا، کئی خواتین بھی شامل

تہران(جانوڈاٹ پی کے)متحدہ عرب امارات کی جیلوں میں برسوں سے قید متعدد ایرانی شہریوں کو رہا کردیا گیا، رہا ہونے والوں میں کئی خواتین بھی شامل ہیں۔ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق رہا کیے گئے ایرانی شہریوں کو آئندہ چند گھنٹوں کے دوران وطن واپس بھیجے جانے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق قیدیوں کی رہائی ایک ایرانی سفارتی و سکیورٹی وفد کی جانب سے طویل مذاکرات اور سفارتی کوششوں کے بعد ممکن ہوئی۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اپنے شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قانونی اور سفارتی کوششیں بھرپور انداز میں جاری رکھی جائیں گی۔



