اوپیک پلس کا بڑا فیصلہ،نومبر میں تیل کی پیداوارنہ بڑھانے کااعلان

ریاض(جانوڈاٹ  پی کے)تیل پیدا کرنے والے ممالک کے اتحاد اوپیک پلس نے نومبر کے لیے تیل کی پیداوار کے موجودہ اہداف برقرار رکھنے پر اتفاق کرلیا۔اوپیک پلس کے7اہم رکن ممالک نے اتوار کو مختصر آن لائن اجلاس میں نومبر کی پیداوار سے متعلق فیصلہ کیا۔ اجلاس میں سعودی عرب، روس، عراق، کویت، الجزائر، قازقستان اور عمان کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق پیداوار کے موجودہ اہداف برقرار رکھنے کا فیصلہ اس توقع کے مطابق ہے کہ آئندہ سال تک اوپیک پلس کی پیداواری پالیسی میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں۔

اوپیک پلس کے فیصلے کو عالمی تیل مارکیٹ کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ پیداوار میں اضافہ یا کمی براہِ راست عالمی سپلائی اور خام تیل کی قیمتوں پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button