دنانیر مبین کا گلوکاری میں ڈیبیو، پہلا میوزک ٹریک ’ٹچ‘ ریلیز

لاہور(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار دنانیر مبین نے گلوکاری کی دنیا میں بھی باقاعدہ قدم رکھتے ہوئے اپنا پہلا میوزک ٹریک ’ٹچ‘ ریلیز کردیا۔

دنانیر مبین نے انسٹاگرام پر جاری ایک پروموشنل ویڈیو کے ذریعے مداحوں کو اپنے نئے میوزک پروجیکٹ سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ گانے کی تیاری پر خاصی محنت کی گئی ہے اور انہیں امید ہے کہ شائقین موسیقی اس کی دھنوں سے لطف اندوز ہوں گے۔

میوزک ٹریک ’ٹچ‘ میں دنانیر مبین کے ساتھ حیدر مستحسن نے بھی کام کیا ہے، جبکہ گانے میں جاندار ردھم اور توانائی سے بھرپور میوزک کو نمایاں کیا گیا ہے۔

دنانیر مبین نے سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے کے بعد اداکاری کے میدان میں بھی اپنی شناخت بنائی۔ وہ ’صنفِ آہن‘ اور ’محبت گمشدہ میری‘ سمیت مختلف ڈرامہ اور شوبز پراجیکٹس میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

اب گلوکاری میں انٹری دنانیر مبین کے فنی سفر میں ایک نیا مرحلہ ہے۔ ’ٹچ‘ کی ریلیز کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے گانے میں ان کی نئی صلاحیت دیکھنے اور سننے میں دلچسپی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button