اجے دیوگن کی ’دریشیم 3‘ کی شاندار اوپننگ، پہلے روز 113 کروڑ سے زائد کمالئے

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی نئی فلم ’دریشیم 3‘ نے ریلیز کے پہلے ہی روز بھارتی باکس آفس پر شاندار کاروبار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم نے ابتدائی دن ہی 113 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا مجموعی بزنس کیا، جس کے بعد یہ اجے دیوگن کے فلمی کیریئر کی سب سے بڑی اوپننگ بن گئی ہے۔

’دریشیم 3‘ کی ابتدائی کامیابی نے ’دریشیم‘ فرنچائز کی مقبولیت کو ایک بار پھر نمایاں کردیا ہے۔ سیریز کی پہلی فلم 2015 میں ریلیز ہوئی تھی، جبکہ ’دریشیم 2‘ نے 2022 میں سینما گھروں میں نمائش حاصل کی تھی۔

رپورٹس کے مطابق تیسری فلم نے پہلے ہی دن گزشتہ دونوں فلموں کے مقابلے میں نمایاں کاروبار کیا ہے، جبکہ فلم کے پہلے ویک اینڈ کے دوران بزنس میں مزید اضافے کی توقع کی جارہی ہے۔

فلم کی ابتدائی کامیابی کو اجے دیوگن اور ’دریشیم‘ فرنچائز کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے، تاہم باکس آفس کے حتمی اعداد و شمار میں معمولی فرق ممکن ہے۔

مزید خبریں

Back to top button