پاکستان میں سہ ملکی ون ڈے سیریز، سری لنکا نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا


اسلام آباد (ویب ڈیسک) سری لنکا نے پاکستان میں کھیلی جانے والی سہ ملکی ون ڈے سیریز کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا، کوشال مینڈس ٹیم کی قیادت کریں گے۔
سہ ملکی ون ڈے سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی، جس میں سری لنکا کے علاوہ پاکستان اور ایک تیسری ٹیم بھی حصہ لے گی۔
سری لنکن ٹیم سہ ملکی سیریز سے قبل پاکستان کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز بھی کھیلے گی۔ تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز راولپنڈی میں شیڈول ہیں۔
واضح رہے کہ سری لنکا اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کرچکا ہے، جبکہ اب ون ڈے اسکواڈ کا بھی باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔