گوگل کا بڑا اقدام، میپس کو جیمنائی اے آئی کا حصہ بنا دیا

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے) گوگل نے اپنی مقبول میپس سروس کو جیمنائی اے آئی ایپ کا حصہ بنا دیا، کمپنی نے میپ ٹول کو جیمنائی میں شامل کردیا ہے، تاہم یہ سہولت فی الحال صرف موبائل ڈیوائسز پر دستیاب ہے۔
رپورٹس کے مطابق نئے میپ ٹول کی آزمائش فروری 2026 سے جاری تھی، جس کے بعد اسے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز پر متعارف کرا دیا گیا۔ جیمنائی ایپ میں میپ ٹول فوٹوز، کیمرا، اوتار، فائلز، ڈرائیو اور نوٹ بکس کے ساتھ نظر آتا ہے۔میپ ٹول سلیکٹ کرنے پر صارف کی موجودہ لوکیشن نقشے پر ظاہر ہوتی ہے جبکہ اردگرد کے علاقے کو دائرے کی صورت میں نمایاں کیا جاتا ہے۔ صارف زوم اِن اور زوم آؤٹ کرکے مخصوص مقامات تلاش کرسکتا ہے۔ایکسپلور دی ایریا آپشن کے ذریعے میپ پر موجود مختلف مقامات کے بارے میں جیمنائی سے سوالات بھی کیے جاسکتے ہیں، جس سے صارف کو اردگرد کے مقامات کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔میپ ٹول فی الحال جیمنائی کی موبائل ایپ تک محدود ہے، تاہم مستقبل میں اسے ڈیسک ٹاپ ورژن میں بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔



