لاڑکانہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، فائرنگ سے 2 اہلکار زخمی


لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تھانہ سول لائن کی حدود میں اہلکاروں کا مبینہ طور پر ملزمان سے مقابلہ ہوا، جس کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار علی زیب ابڑو اور عاشق پھل زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعاقب کیا گیا تو وہ مبینہ طور پر چھینی گئی موٹرسائیکل ولید تھانے کی حدود میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
زخمی پولیس اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا، جبکہ پولیس نے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔