سیاسی ہلچل میں اضافہ،وزیر اعظم کی نوازشریف،محسن نقوی سے ملاقات،وزیر داخلہ کا صدر سے رابطہ

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے) وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دونوں رہنماؤں کی یہ دوسری ملاقات ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی رہائش گاہ پہنچ کر ان سے ملاقات کی، جس میں مذاکرات سمیت موجودہ سیاسی صورتحال پر اہم مشاورت کی گئی۔اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا میں مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف سے بھی ملاقات کی اور انہیں تمام اہم امور پر بریفنگ دی۔دوسری جانب محسن نقوی نے صدر آصف علی زرداری سے بھی رابطہ کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری نے مذاکرات کے حوالے سے حکومتی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی پریس کانفرنس بھی کریں گے۔



