اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال نے سوال اٹھا دیا

نارووال (جانو ڈاٹ پی کے) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والوں کو سوچنا چاہیے کہ وہ کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں، پاکستان اس وقت امن، استحکام اور معاشی بحالی کا متقاضی ہے۔
اپنے آبائی حلقے نارووال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہمارا قومی فریضہ ہے، پاکستان مشکل صورتحال سے گزر رہا ہے اور ملک کو امن، ترقی اور معاشی بحالی کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ 2027 پاکستان کے لیے نئی بلندیوں کا سال ہوگا، تاہم ملک کو آگے بڑھنے کے لیے سیاسی استحکام، امن اور سازگار ماحول درکار ہے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والوں سے سوال ہے کہ وہ کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے مطابق سیاسی اور قومی معاملات کو محاذ آرائی کے بجائے آئینی و جمہوری طریقہ کار کے تحت حل کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں قانون کی بالادستی ضروری ہے اور جرائم میں ملوث افراد کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔ اگر کسی نے جرم کیا ہے تو کوئی لانگ مارچ اسے قانون سے بچا یا رہائی نہیں دلا سکتا۔



