پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بڑا دھچکا،100انڈیکس2288پوائنٹس گر گیا

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا، ہنڈرڈ انڈیکس میں 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروبار کے آغاز پر ہی اسٹاک مارکیٹ میں مندی چھا گئی اور ہنڈرڈ انڈیکس 1200 سے زائد پوائنٹس گرنے کے بعد ایک لاکھ 66 ہزار 850 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

ٹریڈنگ کے دوران مندی کا رجحان برقرار رہا اور کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 2288 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 65 ہزار 867 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار 155 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button