لاہور میں منکی پاکس کے مزید 2 کیسز کی تصدیق، رواں سال تعداد 30 تک پہنچ گئی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران منکی پاکس کے مزید 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد شہر میں صورتحال پر تشویش بڑھ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق جن افراد میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے ان میں ایک مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔ دونوں مریضوں کو طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔
میو اسپتال میں اس وقت منکی پاکس کے 5 مریض زیر علاج ہیں، جبکہ رواں سال لاہور سے رپورٹ ہونے والے مجموعی کیسز کی تعداد 30 تک پہنچ گئی ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق شہر میں منکی پاکس کا مقامی سطح پر پھیلاؤ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے باعث عوام کو احتیاطی تدابیر اپنانے اور علامات ظاہر ہونے پر فوری قرنطینہ اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔



