ننگرپارکر کے گاؤں دوٻہار میں ایک ہی گھر کے2معصوم بچے معذور،علاج سے محروم

تھرپارکر (میندھروی کاجھروی/جانوڈاٹ پی کے)ضلع تھرپارکر کی تحصیل ننگرپارکر کے قریب گاؤں دوٻہار میں ایک ہی گھر کے دو معصوم بچے معذوری کا شکار ہیں، جو پیدائشی طور پر جسمانی معذوری میں مبتلا ہیں اور بے بسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ غربت کے باعث بچوں کا علاج کروانا اہل خانہ کے بس سے باہر ہو چکا ہے۔

بچوں کے والد غریب اور عمر رسیدہ ہیں، جو انتہائی مجبوری کی حالت میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ علاج تو دور کی بات، وہ بچوں کو کسی اسپتال تک لے جانے کی استطاعت بھی نہیں رکھتے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو کے مطابق معذور بچے ایک ہی جگہ پڑے رہتے ہیں اور حرکت کرنے سے بھی قاصر ہیں۔ ویل چیئر نہ ہونے کے باعث وہ ایک جگہ سے دوسری جگہ بھی نہیں جا سکتے۔ مسلسل ایک ہی جگہ رہنے کی وجہ سے ان کی جسمانی تکالیف میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

والد کا کہنا ہے کہ معذور بچے سارا دن کئی سوال بنے رہتے ہیں، مگر وہ کیا کریں، مجبوری ہے۔ بڑی مشکل سے گھر کے کھانے پینے کا انتظام کر پاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غریبوں کا کوئی سہارا نہیں، جبکہ ایسے حالات میں معذور بچوں کی دیکھ بھال ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

علاقہ مکینوں اور گاؤں کے رہائشیوں نے بااختیار حکام، سندھ حکومت اور خاص طور پر سوشل ویلفیئر محکمے سے مطالبہ کیا ہے کہ معذور بچوں کی فوری مدد کی جائے، انہیں ماہانہ وظیفہ فراہم کیا جائے اور ویل چیئر کا بندوبست کیا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button