ٹھٹھہ میں سومرو اور ہیلایہ برادری کے درمیان تنازع کا فیصلہ،دونوں فریقین میں صلح ہوگئی

ٹھٹھہ(جاوید لطیف میمن)ایم این اے صادق علی میمن کی سربراہی میں سومرو اور ہلایا برادری کے مابین ہونے والے جھگڑے کا فیصلا دونوں برادریوں کی آپس میں صلح
ہیلایا برادری اور سومرا برادری کے درمیان کچھ دن پہلے غلط فہمی کی بنیاد پر ہونے والے جھگڑے کا فیصلہ پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے صدر اور ایم این اے صادق علی میمن کی اوطاق پر ان کی سربراہی میں ہوا
جبکہ فیصلے کے امین سردار عبدالصمد سومرو، سابق ایم این اے ڈاکٹر عبدالواحد سومرو،چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل ٹھٹھہ پیر رحمانی، ممتاز جلبانی، ممتاز علی میمن، جہانگیر لقمان پالاری، حمیر سرکی، بھورو سرکی، آفتاب عالم سومرو، عبدالخالق سومرو، عبدالحمید سومرو، وڈیرو حسن جاکھرو، اے ڈی ببر، م فیض بروہی، حسنین حمید سومرو تھے
اس موقع پر ہیلایا برادری کی طرف سے حاجی منور علی ہیلایو اور سومرا برادری کی طرف سے علی حسن سومرو کی باتیں سنی گئیں اور دونوں برادریوں کی باتیں سننے کے بعد شیر و شکر کر دیا گیا جس کے بعد دعائے خیر مانگی گئی اس موقع پر دونوں برادریوں کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔



