پشاور میں سوشل میڈیا پر نازیبا زبان کے استعمال کے الزام میں گلوکار اور ٹک ٹاکر شاہسوار گرفتار

پشاور(جانوڈاٹ پی کے)پشاور پولیس نے سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ اور گالم گلوچ کے استعمال کے الزام میں گلوکار اور ٹک ٹاکر شاہسوار کو گرفتار کر لیا۔
تھانہ گلبہار پولیس نے سوشل میڈیا پر غیر مناسب زبان کے استعمال اور گالم گلوچ کی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے شاہسوار کو حراست میں لے لیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی زبان اور نازیبا الفاظ کا استعمال قابل قبول نہیں، شہری سوشل میڈیا کا ذمہ دارانہ استعمال یقینی بنائیں اور شائستگی و اخلاقیات کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔
پولیس نے واضح کیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور سوشل میڈیا پر قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔



