مہوش حیات نے زاہد احمد کو’موسٹ ہینڈسم مونسٹر‘ قرار دے دیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے ساتھی اداکار زاہد احمد کو ’موسٹ ہینڈسم مونسٹر‘ قرار دے کر مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنے ڈرامے سے متعلق ایک فین پیج کی ویڈیو اپنی اسٹوری میں ری شیئر کی ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں مہوش حیات کے ہمراہ ان کے ساتھی اداکار زاہد احمد بھی دکھائی دے رہے ہیں، ڈرامے میں ان کے کردار اور ان کی شخصیت و وجاہت کی تعریف کرتے ہوئے اداکارہ نے ان کے لیے ’موسٹ ہینڈ سم مونسٹر‘ الفاظ استعمال کیے۔

مہوش حیات کی انسٹا اسٹوری دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی، جس نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔

اداکارہ کے اس مختصر پیغام نے یہ اجاگر کیا کہ مداحوں کی جانب سے تیار کردہ ویڈیوز اور ایڈٹس کس طرح سوشل میڈیا پر فنکاروں اور ان کے کرداروں کو نمایاں کر سکتے ہیں۔

مہوش حیات نے یہ ویڈیو دوبارہ شیئر کر کے ناصرف اسے مزید توجہ دلائی بلکہ اپنے ساتھی اداکار کے لیے اپنی بے تکلف پسندیدگی کا اظہار بھی کیا۔

مزید خبریں

Back to top button