ایران امریکا مذاکرات، جامعات میں کلاسز آن لائن ہوں گی، امتحانات ملتوی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)ایران امریکا مذاکرات کے پیش نظر اسلام آباد کی مختلف جامعات نے تدریسی و انتظامی سرگرمیوں میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کر دیا ہے۔اعلامیے کے مطابق ہمدردیونیورسٹی اسلام آباد کیمپس میں کلاسز آن لائن کردی گئیں، کل سے تمام کلاسز آن لائن ہوں گی، تمام کلاسز شیڈول کے مطابق آن لائن جاری رہیں گی۔اعلامیے کے مطابق 20 اپریل سے 24 اپریل تک آن لائن کلاسز کا فیصلہ کیا گیا۔ ہمدرد یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس میں مڈٹرم امتحانات ملتوی کردیئے گئے۔اسلام آباد کی کامسیٹس یونیورسٹی نے تمام کلاسز آن لائن کردیں، پیر 20 اپریل سے تاحکم ثانی یونیورسٹی کی تمام کلاسز آن لائن ہوں گی، یونیورسٹی میں جاری مڈٹرم امتحانات بھی ملتوی کردیئے گئے۔

مزید خبریں

Back to top button