اسرائیل کیساتھ گٹھ جوڑ کرنے والوں سے حساب لیا جائے گا، ایرانی وزیر خارجہ

تہران(ویب ڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ گٹھ جوڑ کرنے والوں سے حساب لیا جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کے عظیم عوام سے دشمنی ایک احمقانہ جوا ہے، ایرانی عوام سے دشمنی کیلئے اسرائیل کے ساتھ گٹھ جوڑ ناقابلِ معافی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے جو انکشاف کیا ہے، ایرانی کیورٹی ادارے بہت پہلے قیادت کو بتا چکے تھے۔



