جی ڈبلیو سی کا سندھ میں خواتین پر تشدد کے واقعات کیخلاف بدین پریس کلب کے سامنے احتجاج

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)سماجی تنظیم جی ڈبلیو سی کی جانب سے سندھ میں خواتین کے قتل اور وحشیانہ تشدد کے واقعات کے خلاف بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور شدید نعرے بازی کی گئی۔ رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خالده چانڈیو، ہالا کی شمائلہ چانڈیو، میرپور خاص میڈیکل کی طالبہ فہمیدہ لغاری سمیت دیگر خواتین کے قتل اور تشدد میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کیا جائے انہوں نے کہا کہ سندھ میں بیٹیوں کے خلاف تشدد کے واقعات روز کا معمول بنتے جا رہے ہیں۔ افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک طرف بیٹیاں قتل ہو رہی ہیں تو دوسری طرف بااثر ملزمان کو تحفظ دیا جا رہا ہے، جس کے باعث متاثرہ خاندان انصاف کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں مگر انہیں انصاف نہیں مل رہا

انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ سندھ کی بیٹیوں کے خون کا انصاف کیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے وحشیانہ واقعات کو روکا جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button