ٹنڈو غلام علی پولیس اسٹیشن کی حدود میں بچے کیساتھ بدفعلی،پولیس نے ملزم گرفتار کرلیا

ماتلی(رپورٹ ایم آر گدی/جانو ڈاٹ پی کے)ٹنڈو غلام علی پولیس اسٹیشن کی حدود نیو دمبالو میں9سالہ بچے کےساتھ مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے، تفصیلات کے مطابق واقعے کی اطلاع پر ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس کو ملزم کی گرفتاری اور قانونی کارروائی کے احکامات جاری کیے جس پر ایس ایچ او ٹنڈو غلام علی انسپکٹر ایاز علی بھٹی اور انچارج نیو دمبالو اشتیاق احمد جٹ نے پولیس پارٹی کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم احمد علی خاصخیلی کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق متاثرہ بچے کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 66/2026 بجرم دفعہ 377 تعزیرات پاکستان درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ متاثرہ بچے کا طبی معائنہ مکمل کرلیا گیا ہے اور شواہد حاصل کرکے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں تاکہ قانونی تقاضے مکمل کیے جاسکیں، واقعے کے بعد علاقے میں تشویش پائی جاتی ہے جبکہ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی شفاف تحقیقات مکمل کرکے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید خبریں

Back to top button