6جی ٹیکنالوجی پر کام تیز،چین کا خلائی صنعت کو وسعت دینے کا فیصلہ

بیجنگ(جانوڈاٹ پی کے)چین اپنی خلائی صنعت کو وسعت دینے کیلئے بیجنگ میں ایک مخصوص صنعتی مرکز تعمیر کررہا ہے جسے ‘سیٹلائٹ ٹاؤن’ کا نام دیا گیا ہے۔یہ مرکز مستقبل کی خلائی ٹیکنالوجی کا ہیڈ کوارٹر ثابت ہوگا۔یہ مرکز زمین پر ایک ایسا علاقہ ہوگا جہاں سیٹلائٹ بنانے والی کمپنیاں اور ماہرین ملکر کام کریں گے تاکہ چین کی خلائی معیشت کو مزید فروغ دیا جاسکے۔

چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس وقت چین میں خلا میں بھیجے جانے والے60فیصد سے زائد مشن نجی یا تجارتی نوعیت کے ہیں اور بہت سی نئی کمپنیاں اس شعبے میں سرمایہ کاری کررہی ہیں۔اس سیٹلائٹ ٹاؤن کو بنانے کا مقصد یہ ہے کہ ایک ہی جگہ پر تمام سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ سیٹلائٹ تیار کرنے، ان کے پرزے بنانے اور انہیں کنٹرول کرنے کا عمل آسان ہوسکے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے سیٹلائٹ انٹرنیٹ، خلا میں ڈیٹا پروسیسنگ اور 6 جی جیسی جدید ٹیکنالوجی پر کام تیز ہوجائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button