اوباڑو میں پیپلزپارٹی کی نئی تنظیم سازی کے سلسلے میں شاندار تقریب، کارکنوں کا پارٹی کو مضبوط بنانے کا عزم

گھوٹکی (رپورٹ: وجے کمار چاولہ\جانوڈاٹ پی کے) پاکستان پیپلزپارٹی تعلقہ اوباڑو کی نئی تنظیم سازی کے سلسلے میں یوسی سیدپور شریف کے گاؤں سیدپور میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا اہتمام سید عمران حیدر شاہ اور استاد الٰہی بخش جھیجو نے کیا۔
تقریب میں گاؤں کے مکینوں نے پیپلزپارٹی کے جھنڈے لہرا کر اور مہمانوں پر گل پاشی کرکے پارٹی رہنماؤں اور معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر سید عمران حیدر شاہ اور استاد الٰہی بخش جھیجو نے پیپلزپارٹی تعلقہ اوباڑو کے صدر نظر حسین چاچڑ اور جنرل سیکریٹری سید ذوالفقار علی شاہ کو سندھ کی ثقافتی سوغات اجرک پہنائی اور پھولوں کے ہار ڈالے، جبکہ دیگر مہمانوں کی بھی اجرک اور ہار پہنا کر حوصلہ افزائی کی گئی۔
تقریب میں سید تنویر حیدر شاہ، سید عدیل شاہ، سید حماف حیدر شاہ، مہر علی شاہ، احسان علی شاہ، احمر شاہ، ہائی کورٹ کے وکیل سید سیف علی شاہ، استاد فرحت حسین شاہ، خادم حسین شاہ، سید عرفان حیدر شاہ، سید مور شاہ، عارف حسین شاہ، ذیشان شاہ، زوراور شاہ، ناظم حسین شاہ، غلام سرور، سرمد علی، توفیق احمد، عرفان علی، محمد شریف اور صاحب علی جھیجو سمیت پیپلزپارٹی کے متوقع عہدیداران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر پیپلزپارٹی سٹی اوباڑو کے صدر ساجد علی سموں سمیت رجب علی شر، سید غلام مرتضیٰ شاہ، نواز علی شاہ، ثناء اللہ شاہ پیرزادہ، جہانگیر کھوسو، علی گوہر چاچڑ، توقیر عباس رند، اکرام اللہ کھوسو، نظیر احمد مشوری، عابد حسین بوزدار اور اورنگزیب گولو بھی موجود تھے۔
تقریب کے دوران پارٹی کی نئی تنظیم سازی کے حوالے سے کارکنان اور رہنماؤں کو تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔ شرکاء نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلزپارٹی کو مزید مضبوط، منظم اور فعال بنانے کے لیے متحد ہوکر کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔



