نئی نویلی دلہن کو چڑیا گھر لے گیا، موٹرسائیکل پارک کرکے لوٹا تو بیوی غائب

بھارت (جانو ڈاٹ پی کے) مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں 21 سالہ نوجوان اپنی 18 سالہ نئی نویلی دلہن کو چڑیا گھر کی سیر کرانے لے گیا، لیکن موٹرسائیکل پارک کرکے واپس آیا تو بیوی غائب تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شوہر نے اہلیہ کو چڑیا گھر کے داخلی دروازے پر انتظار کرنے کا کہا اور خود موٹرسائیکل پارک کرنے چلا گیا۔ چند منٹ بعد واپس آنے پر اہلیہ وہاں موجود نہیں تھی۔
رپورٹس کے مطابق خاتون مبینہ طور پر ایک دوسرے شخص کے ساتھ موٹرسائیکل پر روانہ ہوگئی، جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے۔
شوہر نے پولیس کو شکایت درج کراتے ہوئے ارمان خان نامی شخص پر اپنی اہلیہ کو بہلا پھسلا کر لے جانے کا الزام عائد کیا ہے۔
پولیس کے مطابق خاتون کی تلاش جاری ہے، جبکہ اس کے ملنے کے بعد ہی صورتحال واضح ہوگی کہ وہ اپنی مرضی سے گئی یا اسے مبینہ طور پر بہلا پھسلا کر لے جایا گیا۔



