یوکرین پر روسی میزائل حملہ،5بچوں سمیت22افرادہلاک

یوکرین (جانو ڈاٹ پی کے) شمالی یوکرین کے شہر پریلکی میں روسی میزائل حملے کے نتیجے میں ہلاک افراد کی تعداد22 ہوگئی، جن میں5بچے بھی شامل ہیں۔
علاقائی گورنر ویاچسلاو چاؤس نے ٹیلی گرام پر جاری بیان میں بتایا کہ حملے میں 22 افراد جان سے گئے، جن میں چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک بچہ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
گورنر کے مطابق بدھ کی سہ پہر ہونے والے میزائل حملے میں علاقائی دارالحکومت چرنی ہیو کو بھی نشانہ بنایا گیا، جہاں ایک تین منزلہ عمارت میں آگ بھڑک اٹھی تاہم اسے بجھا دیا گیا۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ K-101 میزائل کے ذریعے پریلکی میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔



