سندھ بچاؤ تحریک تیز:بدین میں بڑا عوامی دھماکہ،ہاری کانفرنس کی تیاریاں مکمل

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن /جانو ڈاٹ/پی کے)سندھ کی تقسیم کے خلاف، زمینوں اور وسائل پر قبضوں، پانی کی مبینہ کٹوتیوں اور 28ویں آئینی ترمیم کے خلاف ہاری کانفرنس جبکہ عوامی تحریک کے کاہوڑی کردار حکیم ہالیپوٹو کی برسی کے سلسلے میں جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ جلسے میں آبادگاروں، ہاریوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت متوقع ہے اس سلسلے میں عوامی تحریک، سندھیاڻي تحریک اور سندھی ہاری تحریک ضلع بدین کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے عوامی تحریک کے مرکزی آرگنائزر لال جروار، سندھی ہاری تحریک کے مرکزی آرگنائزر انور رند، سندھی گرلز اسٹوڈنٹ تحریک کی مرکزی رہنما کائنات ہالیپوٹو، سندھیاڻي تحریک کی مرکزی رہنما زرقا ہالیپوٹو، پرھ ہالیپوٹو، عوامی تحریک کے مرکزی رہنما مہران درس، سلیمان ہالیپوٹو، مختیاری بکھاری، جیون کمار، ستو کولہی، مہندر میگھواڑ، فاضل ہالیپوٹو، سچل ہالیپوٹو، محبت ہالیپوٹو اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔



