مکہ معاہدے کے تحت پاکستانی فوجی دستے سعودی عرب میں موجود، ڈی جی آئی ایس پی آر کا بڑا انکشاف

راولپنڈی (جانو ڈاٹ پی کے)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی تعیناتی کی تصدیق کردی۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کے مطابق پاکستانی فوجی دستے کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں تعینات ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے تحت پاکستانی دستے مختلف امور انجام دے رہے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مکہ معاہدے کے تحت بھی پاکستان کے فوجی دستے مختلف ذمہ داریوں کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں تعینات پاکستانی دستوں کا تعلق مختلف ڈومینز سے ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستانی فوجی دستوں کی تعیناتی پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طویل عرصے سے جاری دفاعی و سکیورٹی تعاون کا حصہ ہے۔



