پیپلز پارٹی کا بڑا فیصلہ،بلاول بھٹو زرداری جوڈیشل کمیشن کے رکن نامزد

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان پیپلز پارٹی نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے رکن کے لیے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو نامزد کردیا۔تازہ پیش رفت کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے ارکان کی نئی نامزدگیوں کا عمل جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سے پیپلز پارٹی کے رکن کو جوڈیشل کمیشن کا رکن نامزد کیا جائے گا، جبکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے سینیٹ سے رکن نامزد کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔بلاول بھٹو زرداری اس سے قبل بھی جوڈیشل کمیشن میں پیپلز پارٹی کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد تشکیل دیے گئے جوڈیشل کمیشن میں پارلیمان کے ارکان کو بھی شامل کیا گیا تھا۔



