ایران کا دشمن کو تباہ کن سرپرائز دینے کا اعلان: طویل جنگ اور پیشگی حملوں کی تیاریاں مکمل!

تہران (خبر ایجنسی)مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان ایرانی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی نیا نے دشمن کو سخت ترین خبردار کرتے ہوئے بڑا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ دشمن کی کسی بھی ممکنہ جارحیت یا دراندازی کو روکنے کے لیے ایران ضرورت پڑنے پر "پیشگی کارروائیاں” (Pre-emptive Strikes) کرنے کی مکمل صلاحیت اور تیاری رکھتا ہے۔
ایرانی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملک کی مسلح افواج ایک طویل اور شدید جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور اس سلسلے میں فوجی ذخائر کو پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ایران میں جدید ترین میزائلوں اور ڈرونز کی ساہت بلا تعطل جاری ہے، جبکہ جنگی طیاروں، ہیلی کاپٹروں کے پرزہ جات، بحری جہازوں اور جدید فضائی دفاعی نظام (Air Defense Systems) کی مقامی سطح پر تیاری جنگی بنیادوں پر مکمل کی جا چکی ہے، جس سے دشمن کے لیے ایران پر حملہ کرنا ایک بھیانک خواب بن جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button