لاہور،اچھرہ میں گھریلو ناچاقی پر قیامت،شوہر نے بیوی کوقتل کرکے خودکشی کرلی

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے)لاہور کے علاقے اچھرہ، شاکر روڈ پر گھریلو ناچاقی کے باعث افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں شوہر نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ریحان لطیف نامی شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئی، بعدازاں شوہر نے بھی خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق میاں بیوی کے دو بچے بھی ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں لاشوں کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی۔پولیس کے مطابق واقعے کی وجوہات اور دیگر حقائق جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ شواہد بھی اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button