سوشل میڈیا ویوز کا ڈرامہ ڈراؤنا خواب بن گیا!شاہدرہ میں پولیس اہلکار کو منشیات کے جال میں پھنسانے کی کوشش ناکام

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)سوشل میڈیا پر سستی شہرت اور ویوز حاصل کرنے کا جنون ایک شخص کو مہنگا پڑ گیا۔ شاہدرہ ٹاؤن میں پولیس اہلکار کو منشیات کی خریداری کے نام پر ٹریپ کرنے کی خطرناک کوشش کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق منشیات کا عادی اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم نے پولیس کانسٹیبل شعیب کو منشیات فراہم کرنے کی پیشکش کی۔ کانسٹیبل نے صاف انکار کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لینے کی کوشش کی، تاہم ملزم کے مسلسل اصرار اور ہاتھ ہپائی پر معاملہ تلخ کلامی سے شدید تشدد تک جا پہنچا۔
تحقیقات کے دوران ملزم کا اعترافی بیان سامنے آ گیا ہے جس میں اس نے تسلیم کیا کہ اس نے پولیس اہلکار کو ٹریپ کرنے کے لیے رقم کی پیشکش بھی کی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزم کا منشیات کے متعدد مقدمات کا سابقہ ریکارڈ بھی نکل آیا ہے۔
دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کانسٹیبل شعیب کے خلاف بھی مکمل انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ ایس ڈی پی او شاہدرہ کو انکوائری کا ذمہ سونپا گیا ہے جو واقعے کے تمام پہلوؤں اور اہلکار کے طرزِ عمل کا جائزہ لیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button