ٹولنٹن مارکیٹ میں دکان سیل کرنے پر ہنگامہ، دکاندار اور انتظامیہ آمنے سامنے

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے)اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن نے پیرا فورس کے ہمراہ ٹولنٹن مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے گندگی کے باعث ایک دکان سیل کردی، جس کے بعد مارکیٹ میں ہجوم جمع ہوگیا۔دکانداروں نے دکان سیل کرنے پر اے سی ماڈل ٹاؤن اور ان کے عملے کو گھیر لیا۔ صورتحال کشیدہ ہونے پر اے سی کے ہمراہ موجود عملے نے ہجوم کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔صدر ٹولنٹن مارکیٹ طارق جاوید کے الزام کے مطابق، اس دوران اے سی ماڈل ٹاؤن کے ساتھ موجود عملے کے ایک اہلکار نے ایک دکاندار کے سر پر پستول کا بٹ مارا، جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ ان کے مطابق بٹ لگنے سے 2 دکاندار زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب فوٹیج میں دکانداروں کی جانب سے پولیس کی گاڑی پر ڈنڈے برساتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ڈی سی لاہور کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button