اوکاڑہ:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد سلیم چشتی کا شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کاتفصیلی جائزہ

اوکاڑہ( رپورٹ وحیدآرائیں/ جانوڈاٹ پی کے )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد سلیم چشتی کا شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ، انہوں نے فوڈ سٹریٹ میں سائبان اور شیڈ کی تنصیب، وکٹورین طرز کے کھمبوں کی تنصیب اور کچہری بازار میں جاری ترقیاتی کاموں کی چیکنگ کی، انہوں نے عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور متعلقہ افسران اور ٹھیکے داران کو استوار بنیادوں پر کام جاری رکھنے کی ہدایات جاری کیں، انہوں نے کہا کہ فوڈ سٹریٹ اور کچہری بازار سمیت دیگر تمام منصوبوں کے زریعے شہر کی خوبصورتی اور سہولیات میں اضافہ شہریوں کے لیے خوشگوار ماحول فراہم کرے گا اور کاروباری سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد سلیم چشتی نے کہا کہ کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے شہریوں کی سہولت اور شہر کی خوبصورتی کے لیے انتہائی اہم ہیں، اس لیے ان کی بروقت تکمیل بھی از حد ضروری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button