ماتلی پولیس نے مختلف چھاپہ مار کارروائیوں میں متعددملزموں کو گرفتار کرلیا

ماتلی(رپورٹ/ ایم آر گدی/جانو ڈاٹ پی کے)ماتلی پولیس نے مختلف چھاپہ مار کارروائیوں میں متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا، ایس ایچ او تھانہ ماتلی انسپکٹر محمود احمد خان نے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گٹکہ فروشی اور منشیات کے غیر قانونی نیٹ ورک کے خلاف مختلف مقامات پر چھاپے مارے جس کے دوران ملزمان وقار پارابی، شھنیئر پنھور، رجب علی نوحانی، غلام اللہ کشمیری، محمد بلال انصاری، علی اظہر پکھالی، ریاض نوتکانی اور غلام شبیر عرف کارو سوڈھو کو گرفتار کیا گیا جبکہ ان کے قبضے سے 4300 سفینا ساشے، مین پوریاں اور 10 کلو گرام سپاری چورہ برآمد کیا گیا، پولیس نے ایک اور کارروائی کے دوران دیسی شراب کی بٹھی پر چھاپہ مار کر 140 لٹر دیسی شراب برآمد کرلی اور ملزم سردار شیدی کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک ملزم حاجی تھیبو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے اور منشیات و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کردی گئی ہیں تاکہ علاقے میں غیر قانونی سرگرمیوں کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے۔

مزید خبریں

Back to top button