اسحاق ڈار کا ایرانی وزیرخارجہ سے رابطہ،مسائل کے حل کیلئے مذاکرات ناگزیر قرار

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)امریکا ایران جنگ کے مکمل خاتمے اور امن معاہدہ کرانے کیلئ پاکستان نے سفارتی رابطے مزید تیز کر دیئے۔نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔ اسلام آباد ٹاکس، علاقائی صورتحال اور دو طرفہ تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ مسائل کے جلد حل کے لیے مسلسل مذاکرات اور رابطہ کاری ناگزیر ہے۔ کہا مذاکرات سے ہی خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کو فروغ دیا جا سکے گا۔

اسحاق ڈار اور عباس عراقچی نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے آج ہی ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ کرانے پر بھی اتفاق کیا، تاکہ اعلیٰ ترین سطح پر امور کو آگے بڑھایا جا سکے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان میں ایران کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے دور کی تصدیق کردی۔جس کےبعد نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان فون پر رابطہ ہوا۔

دوسری جانب نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار سے پولینڈ کے ہم منصب رادوسواف سیکورسکی نے ٹیلی فونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تعلقات میں مثبت پیش رفت کو سراہا۔

ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی اور عالمی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، پولینڈ کے نائب وزیرِاعظم و وزیرخارجہ نے ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان کی کاوشوں کوسراہا اور خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی مسلسل سفارتی اور مکالماتی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

مزید خبریں

Back to top button