سالانہ آل پاکستان مشاعرہ و بہار میلے کی ادبی محفل

دیپالپور(وسیم احمد غوری/جانوڈاٹ پی کے)گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں آل پاکستان محفل مشاعرہ و سالانہ بہار میلہ2026 بیادنذیر احمد مجاہد کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے شعراء کرام نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت معروف پنجابی شاعر محمد ارشاد سندھو نے کی جبکہ بابر علی اسد، ناصر مجید اور ارشد عزیز مہمانان اعزاز و خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔ یہ مشاعرہ انجمن ارباب ذوق کے زیر اہتمام منعقد ہوا جس کے سرپرست ڈاکٹر شفقت قاضی تھے۔ محفل میں مختلف شہروں سے آئے شعراء نے اردو اور پنجابی زبان میں کلام پیش کیا جسے سامعین نے خوب سراہا۔ ٹھنڈی ہوا اور خوبصورت سجاوٹ کے باعث محفل کا ماحول نہایت دلکش رہا جبکہ شرکاء کی بڑی تعداد رات گئے تک موجود رہی اور شعراء کو داد تحسین پیش کرتی رہی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ایسی ادبی سرگرمیاں معاشرے میں مثبت رجحانات کو فروغ دیتی ہیں اور نوجوان نسل کو ادب سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ منتظمین نے کامیاب انعقاد پر تمام شرکاء اور اہلیان علاقہ کو مبارکباد پیش کی۔

مزید خبریں

Back to top button