موجودہ نظام کہیں نہیں جا رہا،اپنی آئینی مدت یعنی 5 سال مکمل کرے گا،محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم کو مشورہ دیں گے کہ وفاقی کابینہ کے تمام وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ موجودہ نظام کہیں نہیں جا رہا اور اپنی آئینی مدت یعنی 5 سال مکمل کرے گا۔

محسن نقوی نے خود پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا، جن لوگوں نے کہا کہ میں نے 30 سال کا سفر 3 سال میں طے کیا، ان کی مہربانی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا  وزیراعظم تمام وزارتوں کی کارکردگی کی جانچ تیسرے فریق سےکروائیں اورنتائج عوام کے سامنے رکھیں۔

مزید خبریں

Back to top button