بازار جانے کے لیے گاڑی نہیں ہیلی کاپٹر کا انتخاب،امریکی شہری کی دلچسپ حرکت

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے)اگر آپ کو بازار سے کسی دکان سے سامان لینا جانا ہو تو کیسے جائیں گے؟ زیادہ تر افراد پیدل جاتے ہیں یا کسی گاڑی کا انتخاب کرتے ہیں۔
مگر کیا آپ ہیلی کاپٹر پر کسی دکان پر جانا پسند کریں گے کیونکہ ڈرائیونگ کے لیے فاصلہ بہت زیادہ محسوس ہو رہا ہوگا؟
یقین کرنا مشکل ہوگا مگر امریکا میں ایسا ہی حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے۔
امریکی ریاست وسکنسن کی واشنگٹن کاؤنٹی کے حکام نے بتایا کہ ایک 69 سالہ شخص کو آؤٹ ڈور ریٹیل اسٹور پر جانا تھا تو اس کو لگا کہ ڈرائیونگ کے لیے فاصلہ بہت زیادہ ہے تو اس نے ہیلی کاپٹر سے وہاں جانے کا فیصلہ کیا۔
مقامی پولیس کی جانب سے لوگوں کی جانب سے ہیلی کاپٹر اسٹور کے باہر پارک کرنے پر شکایات کی گئی تھیں۔
پولیس نے بتایا کہ اس شخص کا تعلق Rosendale سے تھا اور وہ دکان پر ہیلی کاپٹر اڑا کر پہنچا کیونکہ یہ دکان اس کے گھر سے 50 میل دور ایک گھنٹے کی ڈرائیو کے فاصلے پر تھی۔
پولیس کی جانب سے 69 سالہ شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
ہیلی کاپٹر اڑا کر وہاں لے جانے والے اس شخص کو کسی قسم کی کارروائی کا سامنا بھی نہیں ہوا کیونکہ اس کے پاس پائلٹ لائسنس موجود تھا جبکہ اس نے ہیلی کاپٹر کو محفوظ طریقے سے اتارا اور فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے تمام اصولوں پر عمل کیا۔
حکام کے مطابق یہ بس بازار سے شاپنگ کرنے کا منفرد انداز تھا تاکہ ٹریفک کا سامنا نہ ہو۔



