وسیم اکرم کا نیا روپ سامنے آگیا، پہلی بار پنجابی کمنٹری نے شائقین کو حیران کردیا

وینکوور (جانو ڈاٹ پی کے)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کینیڈا سپر 60 کے فائنل کے دوران پہلی مرتبہ پنجابی میں کمنٹری کرکے شائقین کو حیران کردیا۔وینکوور میں کھیلے گئے فائنل کے موقع پر وسیم اکرم نے پریزینٹر اور کمنٹیٹر پرویز سندھو کے ساتھ کمنٹری باکس میں ذمہ داریاں نبھائیں۔

اس دوران سوئنگ کے سلطان نے پنجابی زبان میں کمنٹری کے جوہر دکھائے اور میچ کے دلچسپ لمحات کو منفرد انداز میں بیان کیا۔ وسیم اکرم کی پنجابی کمنٹری نے شائقین کی بھرپور توجہ حاصل کی جبکہ سوشل میڈیا پر بھی ان کے نئے انداز کو پسند کیا گیا۔

کرکٹ کے میدان میں اپنی باؤلنگ اور کمنٹری کے لیے مشہور وسیم اکرم نے ایک بار پھر اپنی زبان اور اندازِ بیان کی مہارت سے شائقین کو متاثر کردیا۔

مزید خبریں

Back to top button